موجودہ مقام اپنی بھرپور محنت سے حاصل کیا،اداکارہ لائیکہ

موجودہ مقام اپنی بھرپور محنت سے حاصل کیا،اداکارہ لائیکہ

  



لاہور(فلم رپورٹراداکارہ و پرفارمر لائیکہ نے کہا ہے کہ موجودہ مقام اپنی بھرپور محنت سے حاصل کیا، دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پرانے دور میں سٹیج پر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور خاندان والوں کی طرف سے بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔آج کل پڑھے لکھے اور اچھے گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں اس شعبے کی طرف آرہے ہیں جو خوش آئند بات ہے اور میں ان کا کام دیکھ کر خوش ہوتی ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ محنت کیا ہوتی ہے اس لئے میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔

میں دنوں مقامی تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہوں میری پرفارمنس کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر