کرکٹرز کا بھی رحیم یار خان ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

  کرکٹرز کا بھی رحیم یار خان ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) رحیم یار خان میں تیز گام ٹرین کو حادثے کے دوران 73 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس حادثے کی عوام، سیاستدان سمیت ہر کوئی مذمت کر چکے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز شعیب اختر اور شاہد آفریدی اور آل راؤنڈر محمد حفیظ اور فاسٹ باؤلر جنید خان نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے تیز گام ایکسپریس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ تیز گام حادثے کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے، میرا دل ان سب کیلئے رو رہا ہے جنہوں نے اس سانحے میں اپنے پیار کھودیئے، اللہ تعالی ان سب کو صحت دیئے جو اس حادثے میں ز خمی ہوئے یا جلے، اس حادثے کے ذمہ دار افراد کے ساتھ کوئی نرمی برتے بغیر سخت کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی جس میں ٹرین میں تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سوار تھے، لیاقت پور کے قریب ٹرین میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے مسافروں کے سامان میں موجود گھی، تیل وغیرہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر دوسری اور تیسری بوگی تک جا پہنچی جہاں موجود سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گئے، حادثے کے دوران 73 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
دنیا کے تیز ترین فاسٹ باو?لر شعیب اختر کی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ا?ل راؤنڈر شاہد خان ا?فریدی نے بھی تیز گام ایکسپریس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ رحیم یار خان میں ہونے والے اندوہناک حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
دوسری طرف قومی ٹیم کے ا?ل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹرین حادثے پر کہنا تھا کاہ رحیم یار خان میں ہونے والے حادثے پر افسوس ہے، جاں بحق ہونے والے ورثاء کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔