شکیب پر پابندی کے خلاف بنگلہ دیش کی عوام سڑکوں پر نکل آئی

شکیب پر پابندی کے خلاف بنگلہ دیش کی عوام سڑکوں پر نکل آئی

  



ڈھاکہ(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے شکیب الحسن پر عائد کی گئی دو سال کی پابندی کے خلاف بنگلہ دیش کے عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے اسٹار آل رانڈر کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔پابندی کے خلاف سینکڑوں بنگلہ دیشی شائقین نے 32سالہ اسٹار آل رانڈر پر لگائی گئی پابندی کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے ان کے آبائی علاقے مگورا میں احتجاج کیا۔

مگورا میں 700سے زائد لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے دورہ بھارت سے قبل اپنے ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹار کرکٹر پر لگائی گئی۔ پابندی کو سازش قرار دیا اور اس پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔پولیس افسر سیف الاسلام نے کہا کہ مظاہرین نے نعرے بازی کی اور ہائی وے پر مارچ کیا جبکہ آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھی آئی سی سی کے اس فیصلے کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی