ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنلزآج کھیلے جائیں گے

  ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنلزآج کھیلے جائیں گے

  



دبئی (اے پی پی) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ٹورنامٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، آئرلینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیوگنی اور نمیبیا کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں داخل، دونوں سمی فائنل میچز (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ پاپوا نیوگنی اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنلز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل سے شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا اور سیمی فائنلز کی دو فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی 2 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی