گلین میکسویل ذہنی تنا ؤکاشکار‘ پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریزسے دستبردار

گلین میکسویل ذہنی تنا ؤکاشکار‘ پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریزسے دستبردار

  



سڈنی(آئی این پی) آسٹریلیاکے آل راؤنڈر گلین میکسویل ذہنی تناؤ کے باعث سری لنکاسے آخری اورپاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے گلن میکس ویل سری لنکاسے آخری ٹی ٹوئنٹی اورپاکستان کے خلاف سیریزسے دستبردارہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق آل رانڈر ذہنی تنا ؤکا شکار ہیں جس سے نجات اورصحتیابی کے لیے انہیں آرام کی ضرورت ہے۔میکس ویل نے سری لنکاکے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں پر62 رنز اسکورکیے تھے جبکہ دوسرے میچ میں ان کی بیٹنگ نہیں آئی۔ میکسویل کی جانب سے حیران کن فیصلہ سامنے آنے پر ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ بعض اوقات کھلاڑی اپنے بہت بڑے ذہنی مسائل بھی چھپاتے رہتے ہیں، ماہر نفسیات کو میکسویل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کہا ہے، ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔آل راؤنڈرنے 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1576رنز35 کی اوسط سے 3 سنچریز اور 7 ففٹیز کی مدد سے بنائے۔ ان کا بہترین اسکور145 رنزاور اسٹرائیک ریٹ 160ہے۔گلن میکس ویل نے آف اسپن بولنگ سے چھبیس وکٹیں بھی حاصل کیں۔بیٹسمین ڈی آرسی شارٹ کومیکس ویل کے متبادل کے طور پر آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ سری لنکااورآسٹریلیاکاآخری ٹی ٹوئنٹی جمعہ کوکھیلاجائے گا۔ پاکستان سے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز تین، پانچ اور آٹھ نومبرکو شیڈول ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی