گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کی کرکٹ میچ میں کامیابی
لاہور(پ ر)گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ نے کرکٹ میچ میں غازی آباد جم خانہ کو شکست دے دی۔ کالج ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 30اوورز میں 237رنز بنائے۔ ابوبکر نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 133، اویس نے 30رنز بنائے۔ جس کے جواب میں غازی آباد کی ٹیم 226رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔