ویمنز بگ بیش لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

ویمنز بگ بیش لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پرتھ (اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ 2019ء میں گزشتہ چار روز آرام کے بعد (آج) جمعہ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 27 اکتوبر کے بعد 31 اکتوبر تک کوئی میچ نہیں کھیلا گیا آرام کے دن تھے۔ لیگ میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پرتھ سکارچرز اور میلبورن رینیگڈز کی ٹیمیں پرتھ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔