انگلینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ انداز میں سیریز کا آغاز کرینگے، کولن منرو

انگلینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ انداز میں سیریز کا آغاز کرینگے، کولن منرو

  



کرائسٹ چرچ (یواین پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جراح مزاج بلے باز کولن منرو نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر فاتحانہ انداز میں پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹور میچ میں ناقابل شکست سنچری سکور کرنے کے بعد انکے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں منرو نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں منرو نے کہا کہ کین ولیمسن کی ٹیم میں کمی ضرور محسوس ہوگی تاہم اس سے ٹیم کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس کو شکست دینا آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی