راجر فیڈرر جنوری میں شیڈول اے ٹی پی کپ سے دستبردار

  راجر فیڈرر جنوری میں شیڈول اے ٹی پی کپ سے دستبردار

  



برن (یواین پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر فیملی وجوہات کے سبب آئندہ سال جنوری میں شیڈول اے ٹی پی کپ سے دستبردار ہوگئے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن یہ نیا اے ٹی پی ٹیم ایونٹ شروع کر رہی ہے جو آئندہ سال 3 جنوری کو شروع ہوکر 11 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ راجر فیڈرر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے اس نئے ایونٹ میح شرکت نہ کرنے پر انتہائی افسوس ہوا ہے، فیڈرر اب رواں ماہ 10 نومبر سے شڈول سیزن کے اختتامی اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی