رونالڈو سوشل میڈیا پر فٹبال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

رونالڈو سوشل میڈیا پر فٹبال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

  



میڈرڈ (این این آئی)پرتگال کے معروف فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر فٹبال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔پرتگال کے معروف فٹبالر رونالڈو انسٹاگرام پر مارکیٹنگ کی پوسٹ کر کے فٹبال سے زیادہ کما رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال سے اب تک کروڑوں ڈالر زیادہ معاوضہ وصول کیا۔ایک رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ برس فٹبال کھیل کر 3 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا جبکہ وہ انسٹاگرام سے سالانہ 4 کروڑ 78 لاکھ ڈالر وصول کررہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رونالڈو اسپانسرڈ پوسٹ کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کمالیتے ہیں اور وہ اب تک سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں رونالڈو کے بعد ارجنٹینیا کے فٹبالر لیونل میسی ہیں جو سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سالانہ کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔سوشل میڈیا کی معروف ایپ انسٹاگرام پر رونالڈو کے 187 ملین فالورز ہیں، یہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالووز رکھنے والے کھلاڑی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی