فیفا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں آج4 میچوں کا فیصلہ ہوگا

    فیفا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں آج4 میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیہ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 18 ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعہ کو چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ برازیل میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین فٹ بال کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) جمعہ کو چار میچز کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ گروپ ایف میں شامل ٹیموں پیراگوائے اور سولومن جزائر کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں تاجکستان اور سپین پنجہ آزما ہونگی، تیسرے میچ میں میکسیکو اور اٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی دونوں ٹیمیں گروپ ایف میں شامل ہیں جبکہ چوتھا میچ گروپ ای سے کیمرون اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور انگولا گروپ بی میں نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور اور آسٹریلیا، گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہیٹی، فرانس اور چلی گروپ ڈی میں امریکا، سینیگال، جاپان اور ہالینڈ، گروپ ای میں سپین، ارجنٹائن، تاجکستان اور کیمرون جبکہ گروپ ایف میں میکسیکو، اٹلی، پیراگوائے اور سولومن جزائر شامل ہے۔ ہر ٹیم تین تین گروپ میچ کھیلے گی اور ہر گروپ سے دو دو ٹاپ ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔