ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ میں آج 2 اہم میچز کھیلے جائیں گے

      ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ میں آج 2 اہم میچز کھیلے جائیں گے

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) 104 واں ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ 2019ء میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوپہر 2.45 پر ایڈیسیو اور ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ ماسٹر پینٹس اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان دوپہر 3.45 پر ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کا کہنا تھا کہ تمام غیرملکی مہمان زندہ دلان لاہور کی میزبانی سے کافی خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو کا شکریہ جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔ گزشتہ روز مہمانوں کے وفد نے مونا ڈپو سرگودھا کا دورہ بھی کیا۔ مہمان لاہوریوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے دکھائی دیئے۔ ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ جس میں ڈیوڈ پائن(کینیڈا)، ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر (پاکستان)، کیوے اتارک (سویڈن) اور تیمور علی ملک (پاکستان) شامل ہیں۔پول اے کی دوسری ٹیم ایڈیسیو جس میں جیسن کرین (برطانیہ)، عبدالحئی مہتہ (پاکستان)،رونلڈ زیورگر (کوسٹاریکا) جبکہ ملک عاطف یار ٹوانہ (پاکستان) شامل ہیں۔ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں مائیک ایگن (کینیڈا)، میرشعیب احمد (پاکستان)، میر حذیفہ احمد (پاکستان)، اقبال جمبوے(سنگاپور)، ماسٹر پینٹس میں فاروق امین صوفی (پاکستان)، بابر منوں (پاکستان)،ڈاکٹر تنویر خان (امریکہ) اور راڈرک ویری نکول(برطانیہ) شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی