نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلاٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلاٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

  



کرائسٹ چرچ (یواین پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل انگلینڈ الیون نے نیوزی لینڈ الیون کو پہلے ٹور میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹور میچ میں نیوزی لینڈ الیون نے انگلینڈ الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان باضابطہ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز یکم نومبر کو ہوگا اور پہلا ٹی 20 میچ یکم نومبر کو کرائسٹ چرچ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو ویلنگٹن، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی