ترکش سپر فٹ بال لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

ترکش سپر فٹ بال لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

  



انقرہ (یواین پی) ترکش سپر فٹ بال لیگ کا دسواں ہفتہ (آج) جمعہ سے شروع ہوگا اور (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں گلاتا سرائے اور ریزے سپور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں ٹیمیں 9، 9 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں 3، 3 میچز جیت چکی ہیں لیکن گلاتا سرائے کی ٹیم تین میچ جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جبکہ ریزے سپور کی ٹیم تین میچ جیت سکی اور چار میں اسکو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ریزے سپور کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ لیگ میں الانیہ سپور کی ٹیم سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی