وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی  کا ٹرین حادثہ پر دکھ کا اظہار

      وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی  کا ٹرین حادثہ پر دکھ کا اظہار

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے لیاقت پور ریل حادثے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے اس سانحہ میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ متاثرین حادثہ کے لیے دعا کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جان بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد اور مکمل شفاء عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ اول