اسلام آباد ہائیکورٹ میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر ...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر فیصلہ محفوظ

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آ پ نے پریس کانفرنس سے زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی،آپ سیاست سے عدالت کو دور رکھیں. 

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت پر شوکاز نوٹس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ معاون خصوصی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس اظہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے پریس کانفرنس سے زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی،آپ الیکٹیڈ وزیراعظم کی معاون خصوصی ہیں،وزیر اعظم ہمیشہ رولز آف لا کی بات کرتے ہیں ،آپ جو کہیں گی وہ مطلب رکھتا ہے،میری ذات پر جوکچھ کہا جائے گا،فردوس عاشق اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جی میں کچھ کہنا چاہتی ہوں، ایک منٹ دیں آپ کو جواب دیا جائے گا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے زیر سماعت کیس پر تبصرہ کیا، ہم نے حلف لیا کہ حکومت کی عزت کریں گے اور پریس کانفرنس نہیں کریں گے،آپ سیاست سے عدالت کو دور رکھیں۔فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی،عدالت نے غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں