اقوام متحدہ کواپنے چارٹرمیں درج رہنما اصولوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کواپنے چارٹرمیں درج رہنما اصولوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ملیحہ ...
اقوام متحدہ کواپنے چارٹرمیں درج رہنما اصولوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کواپنے چارٹرمیں درج رہنما اصولوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرتجانی محمدباندے الوداعی ملاقات میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کواپنے چارٹرمیں درج رہنما اصولوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،کشمیریوں کی امنگوں پرمسئلہ کشمیرکاپر امن حل خطے اوردنیاکےامن کےلئے ناگزیر ہے،دنیاکااقوام متحدہ اوردیگر عالمی اداروں پراعتمادبحال کرنےکی ضرورت ہے،اقوام متحدہ پرلوگ تب ہی بھروسہ کریں گے جب وہ مسائل کاحل نکالنے میں اپناکرداراداکرےگا۔

مزید : قومی