بھارت اپنے آمرانہ اقدامات کے ذریعے جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدل نہیں سکتا،سید علی گیلانی

بھارت اپنے آمرانہ اقدامات کے ذریعے جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدل نہیں ...
بھارت اپنے آمرانہ اقدامات کے ذریعے جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدل نہیں سکتا،سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت اپنے آمرانہ اقدامات کے ذریعے جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدل نہیں سکتا،دو کٹھ پتلی آمرمسلط کرکے بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت جدوجہد سے روکنا چاہتاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر اورلداخ کی تقسیم کیلئے نئے قانون کے اطلاق پرحریت رہنما سید علی گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے آمرانہ اقدامات کے ذریعے جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدل نہیں سکتا،دو کٹھ پتلی آمرمسلط کرکے بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت جدوجہد سے روکنا چاہتاہے،بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو محکوم نہیں رکھ سکتا، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہاہے۔
انہوں نے کشمیریوں کو بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد جاری رکھنے پرزوردیتے ہوئے کہا کہ حالیہ اقدامات سے کشمیری عوام میں بھارت سے نفرت،ناراضگی اورمزاحمت کئی گنا بڑھی ہے،کشمیریوں کی طرف سے خاموش احتجاج کوطوفان سے پہلے کی خاموشی سمجھاجاناچاہیے۔

مزید :

قومی -