نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بڑھ کر کتنے ہوئے گئے ہیں اور وزن کتنا ہے ؟ سروسز ہسپتال سے بڑی خبر آ گئی

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بڑھ کر کتنے ہوئے گئے ہیں اور وزن کتنا ہے ؟ سروسز ہسپتال ...
نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بڑھ کر کتنے ہوئے گئے ہیں اور وزن کتنا ہے ؟ سروسز ہسپتال سے بڑی خبر آ گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نوازشریف کا سروسزہسپتال میں 11 روز سے علاج جاری ہے تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے لیکن ان کے وزن میں غیر معمولی کمی ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف کا کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ثاقب شفیع اورڈاکٹر زاہد نے معائنہ کیا جنہوں نے بتایا کہ ان کے دل کی حالت اب بہتر ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوازشریف کے پلیٹیلیٹس میں بھی بہتری آئی ہے جو 50 ہزار سے 55 ہزار تک پہنچ گئے ہیں اور ان کے پلیٹیلیٹس سےمتعلق کراچی کےڈاکٹر طاہر شمسی سے بھی رابطے میں ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ نوازشریف کی فاسٹنگ بلڈ شوگر 200 سے زائد ہے جس کے لیے اسٹیرائیڈز اور انسولین دے رہے ہیں جب کہ دس روز میں ان کا وزن 108کلو سے کم ہوکر 98 کلو تک پہنچ گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق آج بھی نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔نوازشریف کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نواز شریف کی ادویات بڑھانے سے گردوں پراثر پڑتا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے پی آئی سی میں 24 گھنٹے آپریشن تھیٹر اور عملہ تیار ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی