ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی،ترجمان چینی وزارت خارجہ

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی،ترجمان چینی وزارت ...
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی،ترجمان چینی وزارت خارجہ

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کیونکہ ایف اےٹی ایف دہشتگردفنانسنگ پرپاکستانی اقدامات کوتسلیم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کیونکہ ا یف اےٹی ایف دہشتگردفنانسنگ پرپاکستانی اقدامات کوتسلیم کرتا ہے، پاکستان کی ریٹنگ میں تبدیلی نہ کرناپاکستان کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہے،چین ایف اے ٹی ایف کے اراکین کےساتھ مل کرپاکستان کی مدد اور تعمیری تعاون کیلئے کام جاری رکھے گا، ایف اےٹی ایف کاکام کسی ملک پر پابندیاں عائد کرنا اورسزا دینا نہیں ہے،چین انسداددہشتگردی فنانسنگ سسٹم کی بہتری کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔

مزید : قومی