"شیخ رشید کا استعفیٰ کافی نہیں بلکہ ان پر۔۔۔ " مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر بول پڑی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود احمدخان نے کہاہے کہ ٹرین حادثوں کے معاملے پر عمران خان کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ شیخ رشید کا استعفیٰ کافی نہیں ان پرقتل کے مقدمے درج ہونے چاہیے۔
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم شیخ رشید کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، عینی شاہد کے مطابق ٹرین کے اندر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے،حکومت عوام سے حقائق چھپا رہی ہے،حکومت نے پہلے دن سے عوام سے جھوٹ بولا اور جھوٹ کی بنیاد حکومت کررہے ہیں،کہاں ہیں وہ 200 دانش ور جنہوں نے ملک کو ٹھیک کرنا تھا، چودہ ماہ کے دوران ریلوے میں کرپشن کا بازار گرم رہا،ریلوے میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز ہونا چاہیے۔