جمہوریت کاپرچار کرنے والے آج جمہوریت گرانے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

جمہوریت کاپرچار کرنے والے آج جمہوریت گرانے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
جمہوریت کاپرچار کرنے والے آج جمہوریت گرانے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت کاپرچار کرنے والے آج جمہوریت گرانے جا رہے ہیں،صدر ورلڈ بینک نے کہا اپوزیشن کوتکلیف ہے کہ حکومت ریلیف دینے میں کامیاب نہ ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر ڈسٹرک کورٹ کا دورہ کیا اور انتظامی امور اور سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت کاپرچار کرنے والے آج جمہوریت گرانے جا رہے ہیں،صدر ورلڈ بینک نے کہا اپوزیشن کوتکلیف ہے کہ حکومت ریلیف دینے میں کامیاب نہ ہوجائے،مولانا فضل الرحمان کا مارچ کرپشن کو تحفظ دینے کی جدوجہد ہے،سارے کرپشن زدہ چہرے کنٹینر پر آج اکٹھے ہوں گے، نئے ماسٹرپلان کے تحت ڈسٹرکٹ کورٹس میں سہولتیں دیں گے، ہائی کورٹس میں ججز کی کم تعداد کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،سی ڈی اے ماسٹر پلان وجود میں آیا،کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے،حکومت عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مایوسی کو امید میں بدلنا ہے،وزیراعظم تک وکلا کی آواز پہنچاوَں گی،سیاسی کارکن سے پہلے سوشل ورکر ہوں،حکومت اور بار کے درمیان پل کا کردار میرے لیے اعزاز ہے،فردوس عاشق اعوا ن سائلین کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کودیکھنے آئی ہیں،ڈسٹرکٹ کچہری اسلام آباد زبوں حالی کا شکار ہے،میں نے کبھی تھانے اور کچہری کی سیاست نہیں کی،کسی عدالت میں آنا20سالہ سیاسی زندگی میں پہلا اتفاق ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ،عدالت کی شکرگزارہوں کہ انہوں نے میری ذمہ داری لگائی،مشکل ترین حالات میں معزز جج صاحبان اور وکلا ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،ضلعی کچہری کی صورتحال ہم سب کےلئے لمحہ فکریہ اور چشم کشا ہے،ضلعی کچہری میں سائلین کےلئے سہولیات میسرنہیں،ماضی میں باری باری اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کےلئے لمحہ فکریہ ہے،صدرڈسٹرکٹ بارکویقین دلاتی ہوں حکومت کے سامنے آپ کی ترجمان بنوں گی،عدالتیں مشکل حالات میں لوگوں کوانصاف دینے میں مصروف ہیں، حکومت 1830کے بنے ہوئے قوانین میں ریفارمز کےلیے کوشاں ہے،وزیراعظم نے سب سے زیادہ انسانی حقوق کوفوقیت دی۔

مزید : قومی