چوہدری شوگر ملز کیس ، لاہور ہائیکورٹ مریم نوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کب سنائے گی؟ آج یا کل نہیں بلکہ۔۔ اعلان ہو گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ چار نومبر کو سنایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے مو¿قف اپنایا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار محدود ہے، یہ منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات نہیں کر سکتا۔نیب وکیل نے کہا کہ ایس ای سی پی کے پاس چودھری شوگر ملز کیخلاف کوئی شکایت نہیں تھی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایک خاتون ہیں؟ کیا آپ انکار کر سکتے ہیں؟اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ صرف انفارمیشن دی تھی جس پر وکیل نیب نے کہا کہ نہیں آپ نے خاتون ہونے پر زور دیا تھا، فریال تالپورکو خاتون ہونے کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد ہوئی ہے، فیصلہ موجود ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے اکاو¿نٹس میں 23 کروڑ روپے منتقل ہوئے ہیں جس کی انہوں نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔