وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا جائیں گے مگر کیوں؟ جان کر ہی شائقین کرکٹ ان کیلئے دعاگو ہو جائیں

وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا جائیں گے مگر کیوں؟ جان کر ہی شائقین کرکٹ ان ...
وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا جائیں گے مگر کیوں؟ جان کر ہی شائقین کرکٹ ان کیلئے دعاگو ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں وہ آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم خان اپنے دورے کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان 2021ءمیں شیڈول ہے اور وسیم خان سیکیورٹی معاملات پر حکام کو اعتماد میں لیتے ہوئے سیریز کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کی جونیئر و اے ٹیموں کے تبادلے اور نوجوان کرکٹرز کی ٹریننگ کیلئے آسٹریلیا میں سہولیات فراہم کرنے پر بھی بات ہوگی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں وہ تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے بعد2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔

مزید : کھیل