کشمیریوں کا سفیر بن کر ان کی آواز دنیا میں اٹھاتا رہوں گا،وزیر اعظم عمران خان

کشمیریوں کا سفیر بن کر ان کی آواز دنیا میں اٹھاتا رہوں گا،وزیر اعظم عمران خان
کشمیریوں کا سفیر بن کر ان کی آواز دنیا میں اٹھاتا رہوں گا،وزیر اعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کا سفیر بن کر ان کی آواز دنیا میں اٹھاتا رہوں گا،مودی حکومت نے کشمیریوں پر پابندیاں لگا کر جانوروں کی طرح رکھاہواہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا سفیر بن کر ان کی آواز دنیا میں اٹھاتا رہوں گا،مودی حکومت نے کشمیریوں پر پابندیاں لگا کر جانوروں کی طرح رکھاہواہے،ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،مودی کشمیر میں آخری کارڈکھیل چکا ہے،کرفیو ہٹنے پر کشمیری میں آزادی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی،کوئی طاقت کشمیر کی آزاد سے نہیں روک سکتی۔
انہوں نے مزید کہا گلگت بلتستان کے عوام نے آزادی کیلئے ڈوگرہ راج کےخلاف جنگ لڑی،،لوگ نہیں جانتے تھے گلگت بلتستان میں 1947میں کیا ہوا، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے،ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں پرچلنا ہے،خوف انسان کو غلام بنا دیتا ہے،اسلام ہمیں خوف سے آزاد کردیتا ہے،کلمہ پڑھنے سے ہم دعویٰ کرتے ہیں اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے،لاالہ الا اللہ انسان کو غیرت دیتا ہے،غیرت مند انسان کبھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا،ہمیں ان اصولوں پر چلنا ہے جن کےلئے ملک بنایاگیا،پاکستانی قوم اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی،یہی قوم دنیا کے سامنے مثال بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ 52سال پہلے گلگت آیا تھا،مشکلات کے باعث گلگت بلتستان میں بہت کم سیاح آتے تھے ، پاکستان نے مختلف ممالک کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے70ممالک کو  سیاحتی ویزے دیں گے جس کے ثمرات یہاں رہنے والے لوگوں کو ہونگے،دنیا کے تمام خوبصورت مقام دیکھ چکا ہوں گلگت بلتستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں ہے،چین دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے،گلگت بلتستان چین سے پاکستان کو ملاتا ہے،مستقبل میں گلگت بلتستا ن بھی ترقی کرےگا،گلگت بلتستان کے عوام نے جنگ نہ کی ہوتی تو آج مودی کے ظلم کا شکار ہوتے۔

مزید :

قومی -