آزادی مارچ میں شامل شرکا نے کیا کام شروع کردیا؟ دیکھ کر مولانا فضل الرحمان کی بھی ہنسی نکل جائے گی

آزادی مارچ میں شامل شرکا نے کیا کام شروع کردیا؟ دیکھ کر مولانا فضل الرحمان کی ...
آزادی مارچ میں شامل شرکا نے کیا کام شروع کردیا؟ دیکھ کر مولانا فضل الرحمان کی بھی ہنسی نکل جائے گی

  



راولپنڈی (ویب ڈیسک) آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے جمعیت علماءاسلام (ف) کے کارکنان گوجر خان کے قریب جھولے کے مزے لیتے رہے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مولانا فضل الرحمٰن کا مارچ جب گوجر خان کے قریب پہنچا تو قافلے میں شریک چند لوگ پارک میں لگا جھولا دیکھ کر وہاں آئے اور بچوں کے جھولے پر بیٹھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

آزادی مارچ کے شرکاءنے گوجر خان میں ناشتہ کیا اور پھر تفریح کے لیے پارک پہنچ گئے جہاں انہوں نےجھولوں پر بیٹھ کر خوب ہلّا گلّا کیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں آزادی مارچ کا کارواں گجر خان اور مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے اسلام آباد جلسہ گاہ میں پہنچ گیا ۔ مولانا فضل الرحمٰن اپنی سیکورٹی کے ہمراہ نائنتھ ایونیو سے پنڈال پہنچے۔

جلسہ گاہ پہنچنے کے فوری بعد مولانا فضل الرحمٰن نے کارکنوں سے مختصر خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے آزادی مارچ سے متعلق آگاہ کیا۔یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کا ا?غاز 27 اکتوبر کو کراچی سے کیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی