دہلی کے پر دھان پرم جیت سنگھ سر ناکی قیادت میں گیارہ سو سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد لیکن اپنے ساتھ سونے سے بنی کیا چیز لائے؟ تفصیلات منظرعام پر

دہلی کے پر دھان پرم جیت سنگھ سر ناکی قیادت میں گیارہ سو سکھ یاتریوں کی ...

  



لاہور (ویب ڈیسک )بھارت سے گردوراہ در بارصاحب کر تار پور کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی پالکی کے ہمراہ سکھ یاتریوں کی شرومنی اکالی دل دہلی کے پر دھان پرم جیت سنگھ سر ناکی قیادت میں گیارہ سو سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کا واہگہ بارڈ ر پر پالکی اور بھارت سے آنیوالے سینکڑوں یاتریوں کا شاندار استقبال،بھارت سے آنیوالے سکھ یاتری کر تارپور راہداری منصوبے اور باباگرونانک کے 550جنم دن کی تقر یبات کیلئے شاندار انتظامات پر پاکستانی حکومت کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر دہلی سے بھارتی نگرکیرتن سونے کی پالکی لے کر واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے یہ پالکی واہگہ کے بعد ننکانہ صاحب جائیں گی جسکے بعد انکو کر تار پور دربار صاحب لے جایا جائیگا اور بھارت سے آنیوالی یہ پالکی کر تار پور در بارصاحب میں ہی نصب کردی جائیگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور