”اللہ اکبر“ جوکر فلم دیکھنے کیلئے سینماءآئے لوگوں میں یہ نعرہ سنتے ہی بھگدڑ مچ گئی، کئی افراد زخمی ہو گئے، نعرہ لگانے والا شخص گرفتار مگر اس نے ایسا کیوں کیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

”اللہ اکبر“ جوکر فلم دیکھنے کیلئے سینماءآئے لوگوں میں یہ نعرہ سنتے ہی بھگدڑ ...
”اللہ اکبر“ جوکر فلم دیکھنے کیلئے سینماءآئے لوگوں میں یہ نعرہ سنتے ہی بھگدڑ مچ گئی، کئی افراد زخمی ہو گئے، نعرہ لگانے والا شخص گرفتار مگر اس نے ایسا کیوں کیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  



پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں باکس آفس پر سپرہٹ فلم ’جوکر‘ کی سکریننگ کے دوران اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب ایک شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا اور وہاں موجود لوگوں نے سینماءہال سے باہر نکلنے کیلئے دوڑ لگا دی جس دوران کئی افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 27 اکتوبر کو گرینڈ ریکس سینماءمیں پیش آیا جس کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق 34 سالہ شخص نے مسلسل یہ آواز لگائی کہ ”یہ سیاسی ہے!“ جس پر سینماءہال میں موجود افراد نے قہقہے لگائے جس کے بعد وہ شخص اپنی سیٹ پر کھڑا ہوا اور اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر اونچی آواز میں ”اللہ اکبر“ کا نعرہ بلند کر دیا۔

ایسا ہونے پر سینماءہال میں موجود افراد گھبرا گئے اور باہر نکلنے کے دروازوں کی طرف لپکے، کچھ رونے لگ گئے جبکہ ایک ماں اپنی بیٹی کو ڈھونڈتی رہی۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ لوگ باہر نکلنے کیلئے سیٹوں سے پھلانگتے رہے جبکہ کچھ لوگ فرش پر بھی گرے ہوئے تھے جنہیں دوسرے لوگ روندتے رہے۔

گرینڈ ریکس سینماءکے ڈائریکٹر نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گرفتار شخص اپنے ایک ساتھی کے ساتھ وہاں موجود تھا اور انہوں نے ایسا جان بوجھ کر کیا تاکہ وہ بھاگنے والے افراد کی قیمتی اشیاءچرا سکیں جبکہ بظاہر وہ ایسا ہی طریقہ ایک ٹرین میں چوری کرنے کیلئے بھی استعمال کر چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی