" امید ہے کہ مارچ میں یہ ٹیم بھی پاکستان آئے گی " پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی

" امید ہے کہ مارچ میں یہ ٹیم بھی پاکستان آئے گی " پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو ...

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے امید ظاہر کی ہے کہ  سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  وسیم خان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کے لیے بھی بات چیت چل رہی ہے، انہیں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچھا رد عمل مل رہا ہے، امید ہے کہ آئندہ سال مارچ میں جنوب افریقی ٹیم پاکستان آئے گی ، تاہم میچز کے شیڈول کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا جہاں مہمان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 0-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیزیر میں 0-3 سے کامیابی سمیٹی تھی۔

مزید : کھیل