جے یو آئی ایف کے مارچ میں خواتین کو روکنا جمہوریت کیلئے مناسب نہیں ہے، اسدعمر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمان سمیت ہر شعبے میں خواتین بلا تفریق اپنا کردار ادا کررہی ہیں،جے یو آئی ایف کے مارچ میں خواتین کو روکنا جمہوریت کیلئے مناسب نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمان سمیت ہر شعبے میں خواتین بلا تفریق اپنا کردار ادا کررہی ہیں،جے یو آئی ایف کے مارچ میں خواتین کو روکنا جمہوریت کیلئے مناسب نہیں،حزب اختلاف کے مارچ کے بارے میں اب تک جو کچھ دیکھا گیا ہے اس سے ایک چیز واضح ہے کہ ان کے نظریے کے مطابق پاکستان میں عوامی جگہ پرخواتین کی کوئی جگہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد ہے،مارچ کی کوریج کرنے والی ہم نیوز کی رپورٹر سے گزشتہ روز بد تمیزی کی گئی تھی۔