خواتین کو روکنے کے متعصبانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہوں، زرتاج گل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ خواتین کو روکنے کے متعصبانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہوں،خواتین کو کس حق سے اظہار آزادی رائے سے روکا جارہا ہے؟
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ خواتین کو روکنے کے متعصبانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہوں،خواتین کو کس حق سے اظہار آزادی رائے سے روکا جارہا ہے؟شہلا رضا اور مریم اونگزیب کو جلسہ گاہ جانے کےلیے چیلنج کیا تھا،اپنے مفادات کی سیاست کرنے والوں کو آج جواب مل گیا،کسی خاتون کوجلسے کی کوریج یا سیاسی سرگرمی سے نہیں روکاجاسکتا،خواتین ارکان ہر پارٹی کا حصہ ہیں،خواتین کو نظرانداز کرکے کون سی تحریک چلائی جاسکتی ہے؟کبھی اس بات کاجواب نہیں ملا کہ اس احتجاج میں خواتین شامل ہوسکتی ہیں؟
واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد ہے،مارچ کی کوریج کرنے والی ہم نیوز کی رپورٹر سے گزشتہ روز بد تمیزی کی گئی تھی۔