ایک اور ٹرین میں آ گ بھڑک اٹھی اور ۔۔

ایک اور ٹرین میں آ گ بھڑک اٹھی اور ۔۔
ایک اور ٹرین میں آ گ بھڑک اٹھی اور ۔۔

  



شکار پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے جیک آباد جانے والی ٹرین کی بوگی میں آ گ بھڑک اٹھی جسے مسافروں اورعلاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے بجھایا تاہم اب ٹرین روانہ کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگی میں شارٹ سرکٹ سے لوڈراں سٹیشن کے قریب آگ بھڑک اٹھی جسے مسافروں اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا اور مسافروں کو ریسکیو کیا تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ریلوے پو لیس کا کہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ٹرین کو جیکب آباد کیلئے روانہ کر دیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام کی تین بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں ۔ حکومت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے پندرہ لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کر دیاہے ۔

مزید : قومی