خواتین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکناآرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے، بابر اعوان

خواتین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکناآرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے، بابر ...
خواتین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکناآرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے، بابر اعوان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنمابابر اعوان نے کہا کہ خواتین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنا آئین کے آرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے،خواتین کے حقوق کی باتیں کرنے کرنے والی تنظیمیں نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق خواتین صحافیوں کو آزادی مارچ کی کوریج سے روکنے کوپی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے آئین کی خلاف ورزی قرار دے دی، رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا کہ خواتین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنا آئین کے آرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے، خواتین ملک کی اکثریتی آبادی ہیں،خواتین کے حقوق کی باتیں کرنے کرنے والی تنظیمیں نوٹس لیں،خواتین کی شرکت کے بغیر قیام پاکستان کی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی تھی،خواتین صحافیوں کو کوریج سے روک کرپتھر کے زمانے کی یاد تازہ کر دی گئی۔

اضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد ہے،مارچ کی کوریج کرنے والی ہم نیوز کی رپورٹر سے گزشتہ روز بد تمیزی کی گئی تھی۔

مزید : قومی