آزادی مارچ، خواتین رپورٹرز کو کوریج سے روک دیا گیا

آزادی مارچ، خواتین رپورٹرز کو کوریج سے روک دیا گیا
آزادی مارچ، خواتین رپورٹرز کو کوریج سے روک دیا گیا

  



راولپنڈی (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان نے خواتین رپورٹرز کو دھرنے کی کوریج کرنے سے روک دیا۔ ایک نجی ٹی وی کی خاتون اینکرکو کارکنوں نے گھیر لیا اورجلسہ گاہ سے نکال دیا۔

خواتین رپوٹرز جب دھرنے کی کوریج کے لیے جلسہ گاہ پہنچیں تو وہاں موجود کارکنان اور سیکورٹی نے انہیں جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔جے یو آئی ف کے سیکورٹی رضا کاروں نے کہا کہ خواتین جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہو سکتیں اور خواتین رپورٹرز دھرنے کی کوریج بھی نہیں کر سکتیں۔نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر جب دھرنے کے شرکاءکے ساتھ پروگرام کرنے جلسہ گاہ پہنچیں تو انہیں جے یو آئی ایف کے کارکنان نے گھیر لیا۔

کارکنان کے ایک جم غفیرنے خاتون اینکر کا گھیراﺅ کیا اورا نہیں جلسہ گاہ سے نکال دیا۔سیکورٹی پر مامور رضا کاروں نے کہا کہ وہ خواتین رپوٹرز کو پنڈال میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی