کارکنان خاتون صحافیوں کو کوریج سے نہ روکیں،مولانا عبد الغفور حیدری

کارکنان خاتون صحافیوں کو کوریج سے نہ روکیں،مولانا عبد الغفور حیدری
کارکنان خاتون صحافیوں کو کوریج سے نہ روکیں،مولانا عبد الغفور حیدری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ایف) رہنمامولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ آ زادی مارچ کے رضاکار اور انصار الاسلام کے کارکنان خاتون صحافیوں کو کوریج سے نہ روکیں ، دھرنے میں شریک خواتین کا احترام کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل اور سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے رضاکار اور انصار الاسلام کے کارکنان خاتون صحافیوں کو کوریج سے نہ روکیں ، دھرنے میں شریک خواتین کا احترام کیا جائے، خاتون صحافیوں کے آزادی مارچ میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اس سے قبل متعدد خاتون صحافیوں کو آزادی مارچ کی کوریج سے روکنے کی اطلاعات آئی ہیں تھیں ،پی ٹی آئی قیادت نے آزادی مارچ میں خاتون صحافیوں کو ریج سے منع کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید : قومی