پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو شہریوں نے مسجد سے نکال دیا

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو شہریوں نے مسجد سے نکال دیا
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو شہریوں نے مسجد سے نکال دیا

  



میر پور خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو شہریوں نے مسجد سے نکال دیا گیا،فردوس شمیم نقوی ٹرین حادثے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کےلئے پہنچے تھے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو مسجد سے نکال دیا گیا،فردوس شمیم نقوی ٹرین حادثے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کےلئے پہنچے تھے، اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے سانحہ تیز گام ایکسپریس میں جاں بحق افراد کےلئے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں،اپوزیشن لیڈر سندھ نے ٹرین حاد ثے میں جاں بحق ہونےوالوں کوجاہل کہا تھا۔

مزید : قومی