سانحہ تیزگام میں عمر کوٹ سے تعلق رکھنےو الے 6 افراد جاں بحق، 3 لاشیں آبائی علاقے میں پہنچ گئیں

سانحہ تیزگام میں عمر کوٹ سے تعلق رکھنےو الے 6 افراد جاں بحق، 3 لاشیں آبائی ...
سانحہ تیزگام میں عمر کوٹ سے تعلق رکھنےو الے 6 افراد جاں بحق، 3 لاشیں آبائی علاقے میں پہنچ گئیں

  



عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  )سانحہ تیزگام ٹرین کےالمناک حادثے میں عمرکوٹ ضلع  سے تعلق رکھنے والے حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد   چھ"6"ہوچکی ہے جبکہ دوافراد فقیرمحمد،اور یعقوب  تاحال لاپتہ  ہے تیزگام ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے   تین میتیں آفاق،خوشی محمد،اور بلال اسلم کی میتیں صبح سویرے کنری پہنچا دی گی میتیں گھروں میں پہنچتےہی کہرام مچ گیا علاقے میں سوگ کی  فضا چھاگئی نماز جنازہ میں میں پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیرنواب تیمور،تحریک  انصاف صوبہ سندھ کےصدر حلیم عادل شیخ،ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نورعلی شاہ،سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شہری مذہبی رہنماؤں سمیت سینکڑوں کی  تعداد میں شہریوں نے نماز   جنازہ میں شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق گذشتہ  روز تیزگام ایکسپریس کے المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے   چھ "6" کاتعلق عمرکوٹ سے  ہے جبکہ ٹرین  حادثے میں زخمیوں میں چھ  "6"زخمی  عمرکوٹ ضلع  کےبھی شامل ہے  سانحہ تیزگام ایکسپریس جان بحق ہونیوالے تین  افراد آفاق احمداورخوشی محمد،اور بلال اسلم  کی لاشیں صبح 5بجے آبائی شہرکنری پہنچ گی  اسسٹنٹ کمشنر آفس میں انٹری کے بعد لاشیں گھروں کو پہنچادی گئی ہیں لاشیں گھرپہنچنے پرکہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار ہےکنُری شہر کے دس افراد ٹرین  میں سفر کررہے تھے جن میں چھ افراد  کے جان بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ چھ  افرادزخمی ہیں زخمیوں  کا اپنے  ورثاءسے رابطہ ہوچکاہے  شہر کی فضاءسوگوارہے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بازاراور سرکاری ونجی تعلیمی ادارے سوگ میں  بند رہے  جاں بحق ہونیوالے کنری کے تینوں افراد کی گی  11بجے اجتماعی نمازجنازہ پبلک پارک میں اداکی گئی۔

نماز جنازہ میں صوبائی وزیرنواب تیمور تالپور،تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ، ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نورعلی شاہ سمیت  سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں کی شرکت ہرآنکھ اشکبار شہر میں سوگ کی فضا بدقسمت ٹرین میں عمرکوٹ ضلع کے دو اور مسافر آگ میں جھلس کر موت کی بھینٹ  چڑھ گئے  گاوں عبدالحکیم آریسر کے رہائشی عبدالرحمان آریسر اور عبدالوحید آریسر  بھی جان کی بازی ہار گئے عمرکوٹ تعلقہ کے  گاوں عبدالحکیم آریسر کے تینوں رہائشی تیزگام میں لگنےوالی آگ میں جھلس کر ہلاک ہوئے ساتھیوں نے تصدیق کردی۔

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،رکن صوبائی اسمبلی سید علی مردان شاہ ،ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ ،خالد سراج سومرو سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں نے جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے .

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ