ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جزوی طور پر بحال کرنے پر غور شروع مگر کیوں؟ بیروزگار کرکٹرز کیلئے خوشخبری آ گئی

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جزوی طور پر بحال کرنے پر غور شروع مگر کیوں؟ بیروزگار کرکٹرز ...
ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جزوی طور پر بحال کرنے پر غور شروع مگر کیوں؟ بیروزگار کرکٹرز کیلئے خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے بیروزگار ہونے پر شدید تنقید کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جزوی طور پر بحال کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کئی کھلاڑیوں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کیلئے نوٹس جاری ہوئے اور کئی دیگر کرکٹرز بھی روزگار کیلئے خوار ہونے لگے جس پر شدید ردعمل سامنے آیا تو پی سی بی نے محکموں کو خط میں ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کیلئے کہا تھا۔

دوسری جانب سینئر کرکٹرز نے بھی پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بقاءکیلئے تجاویز پیش کی تھیں جن کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل ٹی 20، انڈر 23 اور تین روزہ کرکٹ کے ٹورنامنٹ کرواکر محکموں کیساتھ وابستہ کرکٹرز کیلئے روزگار کے مواقع برقرار رکھے جاسکتے ہیں۔

گزشتہ روز ویمن کرکٹ کیلئے سپانسرشپ کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیررسمی گفتگو میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ کرکٹرز کی مالی مشکلات کا اندازہ ہے، اداروں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، کوئی ایسا مناسب سسٹم بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلنے والے کرکٹرز کو ایکشن میں آنے کے مواقع میسر آسکیں۔

مزید : کھیل