سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف دیدیا

سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف دیدیا
سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف دیدیا

  



میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز کوشل پریرا نے 57 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس نے 13، نیروشن ڈیکویلا نے 0، اویشکا فرنینڈو نے 20، اوشادا فرنینڈو نے 6، شیہان جے سوریا نے 12، بھنوکا راجا پاکسا نے 17 اور لاستھ ملنگا نے 8 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کومنز سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سٹارک اور کین رچرڈسن نے بھی 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل