آپ عامر لیاقت سے محبت کرتی ہیں یا پیسوں کیلئے شادی کی؟ سوشل میڈیا صارف نے طوبیٰ عامر سے یہ سوال کیا تو وہ’ غصے ‘میں آ گئیں ، کیا جواب دیا ؟ جانئے

آپ عامر لیاقت سے محبت کرتی ہیں یا پیسوں کیلئے شادی کی؟ سوشل میڈیا صارف نے ...
آپ عامر لیاقت سے محبت کرتی ہیں یا پیسوں کیلئے شادی کی؟ سوشل میڈیا صارف نے طوبیٰ عامر سے یہ سوال کیا تو وہ’ غصے ‘میں آ گئیں ، کیا جواب دیا ؟ جانئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت کی طوبیٰ کے ساتھ دوسری شادی کے لمبے عرصے سے چرچے چل رہے ہیں اور ابھی بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہے تاہم اب ایک صارف نے طوبیٰ عامر سے سوشل میڈیا پر ایسا سوال پوچھ لیا کہ وہ غصے میں آ گئیں اور کھری کھری سنا ڈالیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمومی طور پر طوبیٰ عامر سوشل میڈیا پر تحمل مزاجی سے جوابات دیتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور تنقید کا سامنا کرتے ہوئے برداشت کرتی ہیں ۔حال ہی میں انسٹا گرام پر سوال وجوابات کے سیشن کے دوران صارفین نے طوبیٰ عامر سے شاد ی کو لے کر سخت سوالات کیے لیکن انہوں نے تحمل مزاجی کے ساتھ اس کے جوابات دیئے تاہم ایک سوال ایسا پوچھ لیا گیا کہ تھوڑا بہت غصے میں آ گئیں ۔

ایک انسٹا گرام کے صارف نے سوال پوچھا کہ ” کیا آپ عامر لیاقت سے محبت کرتی ہیں یا آپ نے ان سے پیسوں کیلئے شادی کی ؟ یہ سوال طوبیٰ عامر کو ناگوار گزرا اور انہوں نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” شادی مذا ق نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت اور توانائی ہے کہ وہ انہیں پیسوں سکیلئے شادی کرنے میں ضائع کر ے ،میں ایک بہت اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اور عامر لیاقت سے شادی کرنے سے قبل بھی میں اچھا کمارہی تھی۔ آپ لوگوں کو اس طرح کی باتیں لکھتے ہوئے دھیان رکھنا چاہیے۔ سوچیں اگر کوئی آپ کے شوہر یا فیملی کے بارے میں اس طرح کی باتیں لکھے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ خدا میرے عامر لیاقت کو صحت، لمبی زندگی اور کامیابی عطا کرے، آمین۔ “

ایک صارف نے عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کی عمر کے فرق کے بارے میں سوال پوچھا کہ آپ نے شادی کے لیے عامر انکل کو ہی کیوں منتخب کیا جب کہ دنیا میں ان سے بہتر انسان موجود تھے؟طوبیٰ عامر نے اس سوال پر بھڑکنے کے بجائے نہایت اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا وہ دنیا کے ان بہت سارے اچھے لوگوں سے بھی زیادہ اچھے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس