بنگلہ دیش ویمن ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

بنگلہ دیش ویمن ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
بنگلہ دیش ویمن ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کیخلاف ایک روزہ سیریز کیلئے قومی ویمن کرکٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز میں 15 رکنی قومی سکواڈ کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی جبکہ ٹی 20 ویمنز سکواڈ میں 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے انعم امین، صباءنذیر اور عائشہ ظفر کی جگہ نشرہ سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناءسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، جویریہ خان، سدرہ امین، عمائمہ سہیل، ارم جاوید، ثناءمیر، سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز شامل ہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوران اقبال امام عبوری ہیڈ کوچ، اقبال احمد عامر فیلڈنگ کوچ اور جمال حسین ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد کو بطور تجزیہ کار ٹیم مینجمنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن اور بنگلہ دیش ویمن کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 نومبر کو قذافی سٹیڈم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 4 نومبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل