6ماہ میں معیشت ٹھیک نہ کر سکے تو میرانام عمران خان رکھ دیجیے گا: شہباز شریف

6ماہ میں معیشت ٹھیک نہ کر سکے تو میرانام عمران خان رکھ دیجیے گا: شہباز شریف
6ماہ میں معیشت ٹھیک نہ کر سکے تو میرانام عمران خان رکھ دیجیے گا: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کےساتھ مل کر6ماہ میں معیشت ٹھیک کردیں گے اگر تبدیلی نہ آئی تو میرانام عمران خان رکھ دیجیے گا،جادوٹونے کی حکومت ملک کی تباہی کی باعث بن گئی ہے،عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہیں،عمران خان کے آتے ہی کینسر ہسپتال بند ہوگیا،جانتا تھا پی ٹی آئی نے 5سال میں خیبرپختونخوا تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آزادی مارچ کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کےساتھ مل کر6ماہ میں معیشت ٹھیک کردیں گے اگر تبدیلی نہ آئی تو میرانام عمران خان رکھ دیجیے گا، عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلارہے ہیں،عمران خان پھونکیں مار مار کر تعیناتیاں کرتے ہیں، جادوٹونے کی حکومت ملک کی تباہی کی باعث بن گئی ہے،70 سال میں اس سے بدترین صورتحال نہیں دیکھی۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی حکومت نے22کروڑعوام کی چیخیں نکال دیں،کہا تھاہم چارٹرآف اکانومی کےلیےتیارہیں لیکن عمران خان کی انافیصلوں پرحاوی تھی، اگرہم نےملکرملک کی معیشت کوبہتر کرناہےتومل کرسب کوساتھ چلنا ہوگا،کنٹینر پربدکلامی آپ نےشروع کی تھی،کشمیر کےمسئلےپرحکومت کاساتھ دیا،عمران خان کا دل پتھر کا ہے،تبدیلی آئے گی اور جھوٹ ،جادو ٹونادفن ہوگا،نوازشریف کی قیادت میں اسلامی فلاحی ریاست بنے گی۔
تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی اب آئی ہے،عوام کا سمندر سلیکٹڈ حکومت کو بہا لے جائےگا،عمران خان نے کنٹینر کی سیاست شروع کی تھی،آج عمران خان کی کنٹینر کی سیاست دفن ہوگئی ہے،قوم جان چکی ہے نیا پاکستان بہتر تھا یا پرانا،نوازشریف کےدورمیں اسپتالوں میں مفت دوائیاں ملتی تھیں۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ڈینگی کا خاتمہ کیا گیا،ڈاکٹرزنرسز کی تربیت کے باوجود ہزاروں لوگ ڈینگی سے متاثر ہوئے،ڈینگی سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے لیکن عمران خان نظر نہیں آئے،عمران خان ہمیں ڈینگی برادران کہتے تھے،ہمارے دور میں کینسر کے مریضوں کےلیے مفت دوائیاں دی جاتی تھیں، آج روزگارختم ہوگیا،روٹی مہنگی ہوگئی، دکاندار کی دکان بند ہوگئی،ڈاکٹرسراپا احتجاج، یتیم اور بیوائیں بددعائیں دے رہے ہیں،جعلی حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے،جب تک ملک سے عران خان کی جان نہیں چھٹتی ہم اس کی جان نہیں چھوڑیں گے،آج معیشت دم توڑگئی ہے،نوازشریف کے دور میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی تھی،ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر دور کی بات ہے،عمران خان نے لوگوں کو بےروزگار اور سر سے چھتیں چھین لی ہیں،طلبا سے وظائف چھین لیے گئے،کاروبار بند ہوگیا۔

ان کا کہناتھاکہ وقت آگیاہےکہ عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہیں،عمران خان کےآتے ہی کینسر ہسپتال بندہوگیا،جانتا تھاپی ٹی آئی نے5سال میں خیبرپختونخوا تباہ کر دیا،عمران خان نے آتے ہی پی کے ایل آئی کو سیاسی انا کے باعث بند کر دیا،اسپتالوں میں غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر موت کے منہ میں جارہا ہے،غریب جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -