پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھروں سے حملہ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھروں سے حملہ
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھروں سے حملہ

  



عمر کوٹ(سید ریحان شبیر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گاڑی پرسانحہ تیز گام ایکسپریس کے لواحقین نے پتھراؤ کیا ہے،رہنما پی ٹی آئی نے سانحہ تیز گام ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پرسانحہ تیز گام ایکسپریس کے لواحقین نے پتھراؤ کیا ہے،حلیم عادل شیخ ٹرین سانحہ کے لواحقین سے تعزیت کرنے گئے تھے،پتھراو سے حلیم عادل شیخ کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اس حملے میں وہ محفوظ رہے،رہنما تحریک انصاف نے سانحہ تیز گام ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر سانحہ تیزگام کے ورثا سے تعزیت سے واپسی پر حملہ ہوا، صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی ہے،حملہ آوروں نے پی ٹی آئی سندھ کے سابقہ نائب صدر جہان شیر جونیجو کی گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا،تیمور تالپور پولیس اور اپنے پرائیویٹ سیکیورٹی کے ہمراہ موجود تھے ۔

مزید : قومی