میاں شہباز صاحب آپ کےلئے وعدہ خلاف لفظ کیسارہے گا:نعیم الحق

میاں شہباز صاحب آپ کےلئے وعدہ خلاف لفظ کیسارہے گا:نعیم الحق
میاں شہباز صاحب آپ کےلئے وعدہ خلاف لفظ کیسارہے گا:نعیم الحق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ کےلئے وعدہ خلاف لفظ کیسارہے گا؟ شہباز شریف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا وعدہ توڑ کر2بار بھاگ گئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمرا ن خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نےٹوئٹر پیغام میں کہاکہ میاں صاحب آپ کےلئےوعدہ خلاف لفظ کیسارہے گا؟شہباز شریف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا وعدہ توڑ کر2بار بھاگ گئے،بےچارے شہبازشریف پھراقتدارمیں آنے کاخواب دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اپوزیشنلیڈر شہباز شریف نے آزادی مارچ کے بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کےساتھ مل کر6ماہ میں معیشت ٹھیک کردیں گے اگر تبدیلی نہ آئی تو میرانام عمران خان رکھ دیجئے گا،جادوٹونے کی حکومت ملک کی تباہی کی باعث بن گئی ہے،عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہیں،عمران خان کے آتے ہی کینسر ہسپتال بند ہوگیا،جانتا تھا پی ٹی آئی نے 5سال میں خیبرپختونخوا تباہ کردیا۔

مزید : قومی