” جہالت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا “ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین پی ٹی آئی رہنما کی بات سن کر طیش میں آ گئے

” جہالت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا “ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین پی ...
” جہالت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا “ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین پی ٹی آئی رہنما کی بات سن کر طیش میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور خاص(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز کراچی ے راولپنڈی آنے والی تیز گام میں آتشزدگی کے باعث 85 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم جب آج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی تعزیت کیلئے گئے تو انہوں نے عذر پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ جہالت کے باعث پیش آیا ، ان کے اس الفاظ پر عوام غصے میں آ گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لیے میرپورخاص کی مسجد نبی رحمت پہنچے تھے جہاں تعزیت کے دوران مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ واقعہ جہالت کے باعث پیش آیا۔فردوس شمیم نقوی کے الفاظ پر وہاں موجود لوگ مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں مسجد سے باہر نکال دیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو بھی تعزیت کے بعد واپسی پر عوام کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا ، حلیم عادل شیخ سانحہ تیز گام ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کے بعد واپس جارہے تھے کہ عمرکوٹ کنری کے امیر محلہ میں ان کی گاڑی پر شدید پتھراؤ کیا گیا تاہم پی ٹی آئی رہنما  اس دوران محفوظ رہے ، ان کے ترجمان نے الزام عائد کیاہے کہ حلیم عادل شیخ پر حملہ پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے منصوبہ بندی کے تحت کروایا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے 85 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ آتشزدگی کے حوالے سے دو الگ الگ باتیں سامنے آرہی ہیں جن میں آگ لگنے کی وجہ سلینڈ دھماکا اور شاٹ سرکٹ بھی بتائی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -