تیسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا نے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا

تیسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا نے سیریز میں کلین سوئپ کر ...
تیسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا نے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز کوشل پریرا نے 57 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس نے 13، نیروشن ڈیکویلا نے 0، اویشکا فرنینڈو نے 20، اوشادا فرنینڈو نے 6، شیہان جے سوریا نے 12، بھنوکا راجا پاکسا نے 17 اور لاستھ ملنگا نے 8 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کومنز سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سٹارک اور کین رچرڈسن نے بھی 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
کینگروز نے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ ہدف 18 ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان ایرون فنچ نے 37، سٹیوسمتھ نے 13، بین میکڈرموٹ نے 5 اور ایشٹن ٹرنر نے 22 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ کپتان لاستھ ملنگا، لاہیرو کمارا اور نووان پرادیپ نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید :

کھیل -