’تمہارے مردہ عاشق کی روح میرے اندر آگئی ہے‘ آدمی نے نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ پولیس ڈھونڈنے لگی

’تمہارے مردہ عاشق کی روح میرے اندر آگئی ہے‘ آدمی نے نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا ...
’تمہارے مردہ عاشق کی روح میرے اندر آگئی ہے‘ آدمی نے نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ پولیس ڈھونڈنے لگی

  



رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک آدمی نے نوجوان لڑکی کو بیوقوف بنا کر اس کی آبرو ریزی کردی۔ ملزم نے خود کو تانترک ظاہر کیا اور لڑکی سے کہا کہ تمہارے مردہ عاشق کی روح میرے اندر آگئی ہے، جس کے بعد اس نے نہ صرف لڑکی سے جسمانی تعلق قائم کیا بلکہ اس سے پیسے بھی ٹھگ لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مونگیلی کے ہیمراج اور چراغ بنجارہ میں گہری دوستی تھی۔ 11 ستمبر کو چراغ کی ایک ٹریفک حادثے میں موت واقع ہوگئی جس کے بعد اس کے دوست ہیمراج نے اس کی گرل فرینڈ پر بری نظر رکھنا شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ہیمراج نے خود کو تانترک بتایا اور کہا کہ اس کے اندر چراغ کی روح آگئی ہے، ملزم چونکہ بوائے فرینڈ کا دوست تھا اس لیے لڑکی دھوکہ کھاگئی اور اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرلیا۔ بات صرف یہیں تک نہیں رہی بلکہ لڑکی نے اپنی والدہ کا منگل سوتر اور کچھ پیسے بھی ملزم کو دیے جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

ملزم کے فرار ہونے کے بعد لڑکی کو پتا چلا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے، جس کے بعد اس نے پولیس سے رجوع کیا اور مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس