دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی کوکاکولا پھیلاتی ہے، تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف

دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی کوکاکولا پھیلاتی ہے، تازہ تحقیق میں حیران کن ...
دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی کوکاکولا پھیلاتی ہے، تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کوکا کولا دنیا کی معروف مشروب ساز کمپنی ہے اور اب اسے دنیا کی سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والی کمپنی کا ’لقب‘ بھی مل گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں پلاسٹک کے خلاف کام کرنے والی عالمی تحریک ’بریک فری فرام پلاسٹک‘ کے لوگوں نے مختلف ساحلوں، جھیلوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی صفائی کی اور وہاں سے پلاسٹک کی بوتلیں اکٹھی کرکے معلوم کیا کہ کس کمپنی کی بوتلیں سب سے زیادہ تھیں۔ اس گروپ کے 72ہزار رضاکاروں نے پورا دن لگا کر 4لاکھ 75ہزار پلاسٹک کی بوتلیں جمع کیں۔

ان میں 8ہزار سے زائد برانڈز کی بوتلیں شامل تھیں جو آلودگی کا سبب بن رہی تھیں اور آبی حیات کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی تھیں۔ ان میں سب سے زیادہ کوکا کولا کمپنی کی بوتلیں تھی جن کی تعداد 11ہزار 732تھی۔ کوکا کولا کے بعد بالترتیب نیسلے، پیپسی اور مونڈیلیز انٹرنیشنل کی سب سے زیادہ بوتلیں ساحلوں اور جھیلوں وغیرہ میں پائی گئیں۔تحریک کے عالمی کوارڈی نیٹر وون ہرنینڈیز کا کہنا تھا کہ ”ہمارے اس آڈٹ سے اس امر کی اشد ضرورت کا احساس اجاگر ہوا ہے کہ کارپوریشنز کو اپنی تیار کردہ پلاسٹک کی بوتلوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں اور دنیا کی آلودگی میں اپنے حصے کو کم سے کم کرنا چاہیے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس