’ہا ہا ہا مولانا ڈیزل ، تم نے سرکاری خرچے پر تفریح کی ، تم ہی درحقیقت ۔۔۔‘ نعیم الحق نے مولانا فضل الرحمان پر جوابی وار کردیا

’ہا ہا ہا مولانا ڈیزل ، تم نے سرکاری خرچے پر تفریح کی ، تم ہی درحقیقت ۔۔۔‘ ...
’ہا ہا ہا مولانا ڈیزل ، تم نے سرکاری خرچے پر تفریح کی ، تم ہی درحقیقت ۔۔۔‘ نعیم الحق نے مولانا فضل الرحمان پر جوابی وار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مولانا فضل الرحمان کو اصل کشمیر فروش قرار دے دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے ہم کشمیر فروش حکومت کی پرواہ کیے بغیر کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کی جنگ لڑیں گے، کشمیری عوام خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔
مولانا فضل الرحمان کا خطاب ابھی جاری تھا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس پر اپنا رد عمل بھی دے دیا۔ نعیم الحق نے کہا ’ ہاہا ہا وہ مولانا ڈیزل جو کشمیر کو پرموٹ کرنے کے نام پر کئی بار حکومتی خرچے پر ورلڈ ٹور کے دوران حقیقی لطف اٹھا چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت پر کشمیر فروشی کا الزام لگا رہے ہیں، مولاناتم ہی اصلی کشمیر فروش ہو۔‘