پی ایس ایل سے پہلے اب فرنچائز مالکان آپس میں ’پُگیں‘ گے، شائقین کے لئے دلچسپ خبر آگئی

پی ایس ایل سے پہلے اب فرنچائز مالکان آپس میں ’پُگیں‘ گے، شائقین کے لئے دلچسپ ...
پی ایس ایل سے پہلے اب فرنچائز مالکان آپس میں ’پُگیں‘ گے، شائقین کے لئے دلچسپ خبر آگئی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ پاکستانیوں کے رگ و پے میں بستی ہے اور کرکٹ میں کئی ایسی اختراعیں جو عالمی سطح پر معروف ہوئیں، ان کی ابتداءپاکستان کی گلیوں میں ہوئی۔ ٹی 20کرکٹ بھی انہی میں سے ایک ہے۔ آپ کو یاد ہو گا کہ پاکستان کے گلی محلوں میں دہائیوں سے 10اور 20اوورز پر مشتمل میچ کھیلے جا رہے ہیں، اب یہی فارمیٹ ٹی 20کے نام سے کرکٹ کا سب سے معروف فارمیٹ بن چکا ہے۔ اب پی ایس ایل میں پاکستان کی گلی محلوں کی کرکٹ کی ایک اور خاصیت کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ پہلے پی ایس ایل میں پہلی پِک اس ٹیم کی ہوتی تھی جو گزشتہ سیزن میں پہلے نمبر پر آئی ہوتی تھی لیکن گزشتہ سیزن 4میں اس قانون کو بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اب سیزن 5میں ممکنہ طور پر پاکستان کے روایتی طریقے پگم پگائی کے ذریعے پہلی پِک کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یا پھر بیٹ کی آڑ میں نمبر لکھ کر بلے بازی کی باری کا فیصلہ کرنے کا روایتی طریقہ اپنایا جائے گا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلی پک کے فیصلے کے لیے سٹریٹ کرکٹ کا انداز اپنانے کا مقصد پی ایس ایل کوپاکستان کی روایتی کرکٹ کے ساتھ جوڑنا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے ڈرافٹ کی یہ منفرد تقریب متوقع طور پر دسمبر کے پہلے ہفتے میں گریٹر اقبال پارک یا قذافی سٹیڈیم میں ہو گی۔

مزید : کھیل